سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ساتھ وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز رہنے والی
سرکردہ امریکی سیاست دان میڈلین البرائیٹ نے نو منتخب امریکی صدر ڈونالد
ٹرمپ کی جانب سے مسلمان شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے اعلان کے
خلاف انوکھا احتجاج درج کرایا ہے۔میڈلین البرائٹ نے ٹویٹ کیا ہے کہ اگر
امریکی مسلمانوں کےلئے
علیحدہ رجسٹریشن کا قانون بنایا گیا تو وہ اپنا
اندراج مسلمان کی حیثیت سے کروائیں گی۔
خیال رہے کہ میڈلین البرائٹ اپنی سخت گیری کے باعث لیڈی ہاک کے نام سے بھی
مشہور تھیں ، لیکن نئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی متعصبانہ پالیسیوں اور
متنازع بیانات کے بعد انہوں نے بھی امریکی مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا
فیصلہ کیا ہے۔